سن دو ہزار پندرہ میں چرچ میں ہونے والے پاسٹھ ہزار پروگراموں میں کل پانچ اعشاریہ چھ ملین افراد نے شرکت کی۔ ان سروسز میں شرکت کرنے والے افارد کی حاضری گذشتہ تین برسوں سے چھ ملین سے کم رہی ہے۔پچھلے چند برسوں سے چرچ کی خدمات اور چرچ جانے والے افراد دونوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔جبکہ اتوار کے روز بھی چرچ میں حاضری دینے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔چرچ جانے والے لوگوں کی تعداد میں کمی کا رجحان سن دو ہزار پانچ سے دیکھنے میں آیا تھا۔جبکہ چرچ میں کام کرنے والے لوگوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
جبکہ چرچ میں کل سات ہزار آٹھ سو شادیاں انجام پائیں جو کہ ناروے میں ہونے والی شادیوں کا چونتیسواں حصہ ہے۔جبکہ چرچ کا عملہ کئی دوسری غیر مذہبی اور چقافتی و تفریحی سرگرمیوں میں مصروف رہتا ہے۔
Source: SSB/UFۂٖٗ