چار بسیں سوموار کی رات آگ لگنے سے تباہ

اوسلو میں بیرم کاؤنٹی میں سوموار کی رات چار ہائیبرڈ hybrid بسیں مکمل طور پر آگ لگنے سے خاکستر ہو گئیں۔پولیس کے مطابق یہ آگ اس بس سے شروع ہوئی جو کہ چارجنگ پر لگی ہوئی تھی۔یہ بسیں بجلی اور ڈیزل دونوں سے چلتی ہیں۔ بیرم اور آسکر کاؤنٹی کے پولیس آپریشن لیڈر نے خبر رساں ایجنسی این آر کے NRK کو بتایا کہ چاروں بسیں جل کر مکمل تباہ ہو چکی ہیں۔ہم نے آگ پر قابو پا کر اسے مزید پھیلنے سے بچایا۔
تاہم کوالی نے کہا کہ اس کا خیال ہے کہ یہ آگ کسی نے نہیں لگائی بلکہ یہ ایک حادثہ ہے۔اس سلسلے میں اس کی تکنیکی وجوہات کی تفتیش کی جائے گی۔
NTB/UFN

چار بسیں سوموار کی رات آگ لگنے سے تباہ“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں