ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کی آدھی سے ذیادہ تعداد اسکولوں میں طلباء میں منشیات کے استعمال کے بارے میں واقف ہیں اور اس وجہ سے وہ اسکول میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔یہ سروے پندرہ سے بیس برس کی عمر کے طلباء سے کیا گیا تھا۔چار فیصدطلباء نے یہ کہا کہ انہوں نے نوٹ کیا ہے کہ نشئی طلباء پیریڈ کے دوران کلاس کو ڈسٹرب کرتے ہیں۔
ایک اخباری بیان میں درگ فیلدکو اوپریٹو بوڈی کی جنرل پرنیلا ہاؤس بی نے کہا کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ ہر دس میں سے چار طلباء اسکول میں منشیات کے استعمال سے واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے کہ کسی کام کی جگہ پر منشیات کا استعمال کیا جائے۔
NTB/UFN