عنوان
پاکستان کے بہادر لوگ
اسلام و علیکم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا نام ہے آپ کا ؟
محمد نذیر حسین
کیسے ہیں آپ؟
اللہ پاک کی ذات کا شکر ہے
کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں؟
اسلامی شعبہ تدریس
مطلب آپ معلم ہیں؟
جی جی میں استاد ہوں اسلامی شعبہ تدریس کا
اپ کس شہر سے تعلق رکھتے ہیں؟
بھلوال سے ضلع سرگودھا
میں اپ سے چند سوالات کرنا چاہتی ہوں اصل میں سروے کیا جا رہا ہے پاکستان کے بہادر وں پر
سوال1:-اپ بتا سکتے ہیں کہ کس خطے کے لوگ سب سے زیادہ بہادر سمجھے جاتے ہیں اور کیوں؟
جواب:-بسم اللہ الرحمن الرحیم دیکھیں پاکستان کی قوم کے سارے لوگ بہادر ہیں اس وطن کی مٹی نے بہادروں کو جنم دیا ہے چاہے وہ بہادر سپوت پنجاب سے تعلق رکھتے ہوں یا خیبر پختو خواہ کے باسی بلوچستان کے علاقے سے ہوں سندھ کی خطے کے لوگ یہ سب جب وطن کی بات اتی ہے تو اس کی ازادی کے لیے پیچھے نہیں ہٹتے
سوال:-مگر پھر بھی چند خطے ہوتے ہیں جہاں کے لوگ بہادری کی مثال ہوتے ہیں اپ کے خیال میں وہ کون سے علاقے ہیں؟
جواب:- اپ کی بات درست ہے جیسے میں نے پہلے کہا کہ اس وطن کے تمام لوگ بہادر ہیں مگر جیسے اپ کتنے کا پوچھ رہی ہیں تو سرگودھا کے لوگ بھی بہت بہادر ہیں سرگودھا خوش شاہینوں کا شہر بھی کہتے ہیں.
سوال2:-اپ کے خیال میں یا اپ کی نظر میں کوئی جوان بہادر ہے جس کا تعلق ضلع سرگودہ سے ہو یا اپ اس کی بہادری کا کوئی قصہ سنانا چاہتے ہو تو؟
جواب:-ذرا سرگودھا بہادروں اور وطن پر جان نثار کرنے والوں کی سرزمین ہے اگر ایک بہادر کا قصہ سنانا چاہوں تو جس میں میجر شبیر شریف شہید کا نام سب سے نمایاں اتا ہے میجر شریف شہید کا تعلق سرگودھہ کے گاؤں جو گال تحصیل کرسہ سے تھا وہ پاک فوج کے دلیر اور نڈر سپاہی تھے 1971 کی جنگ جب ہوئی تھی تب انہوں نے شاندار بہادری کا مظاہرہ کیا دشمن کے مضبوط مورچوں پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی بینکرز تباہ کیا اور اپنے جوانوں کا حوصلہ بلند رکھا شدید لڑائی کے دوران وہ خود سب سے اگے رہ کر دشمن پر گولہ باری کرتے رہے اخر کار ایک گولی لگنے کی وجہ سے وہ شہید ہو گئے لیکن میدان جنگ ان کی بہادری اور دلیری کی گواہی دیتا رہا۔
سوال3:-اپ کے خیال میں ضلع سرگودھا اور اس کے اندر واقعہ جو قصبے ہیں حکومت تو کیسے ترقی دینی چاہیے اور اس علاقے کے لیے اپ کیا کر سکتے ہیں؟
جواب:-
دیکھیں حکومت کو ضلع سرگودہ کے جو قصبے ہیں اور جو گاؤں ہیں ان کی ترقی کے لیے چند بڑے شعبوں پر توجہ دینی چاہیے اور میں بھی اپنے سکے کا کردار ادا کر سکتا ہوں تو جن شعبوں میں ترقی دینی چاہیے ان میں سب سے پہلے نمبر پہ اتا ہے زری ترقی دیکھیں یہ تو سب جانتے ہیں کہ سرگودہ چونکہ مالٹا اور دیگر پھلوں کا بڑا پیداواری مرکز ہے اس لیے جدید زراعت سٹوریج فوڈ پروسیسنگ پلانٹس اور کسانوں کی ٹریننگ پر سرمایہ کاری ہونی چاہیے اور دوسرے نمبر پہ قصبوں میں سکول بنانے چاہیے تاکہ طلبہ زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کر سکیں اور رہی بات میری جو میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں وہ یہ کہ میں لوگوں کو تعلیم دے سکتا ہوں اور ہنر سیکھنے اور صحت کے شعور کو بڑھانے کے لیے گائی پروگرامز تیار کر سکتا ہوں جو ہمارے کاشتکار بھائی ہیں ان کو جدید کاشت کاری کے طریقے سکھا سکتا ہوں۔
سوال4:-
اپ کرائے میں ضلع سرگودھہ کے بہادر افراد کو کس طرح میڈیا میں لے کر انا چاہیے اور ہمیں نئی نسل کے سامنے بطور رول ماڈل کس طرح پیش کرنا چاہیے؟
جواب:-
دیکھیں میری رائے ہے کہ میں بہادر افراد کو میڈیا ملانے اور نئی نسل کے سامنے روڈ ماڈل کے طور پر پیش کرنے کے لیے ایک جامعہ حکمت عملی جو ہے وہ اختیار کرنی چاہیے جس میں سب سے پہلے تو ایسے ہی روز کی زندگی پر ڈاکومنٹری بنانی جائے اور ان کے انٹرویوز لیے جائیں ان کے کارناموں اور ذاتی قربانیوں کو دکھایا جائے تاکہ کس طرح یہ لوگ اتنی محنت اور مشقت کے بعد اپنا ایک نام بناتے ہیں ہیروز دیکھیں نا ایسے ہی تو نہیں بن جاتے دوسرا نمبر یہ کہ ٹی وی اور ریڈیو پروگرامز اور ان کے کارناموں پر اسپیشل سیگمنٹ بنائے جائیں سوشل میڈیا یا فیس بک یعنی ٹک ٹاک انسٹاگرام اور جتنے بھی ہمارے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ہیں ان پر چھوٹے کلپس فوٹوز اور کہانیوں کو شیئر کیا جائے ان ہیروز کی کہانیاں کو شیئر کیا جائے اور جو ہے سکولز اور کالجز میں پروگرام کیے جائیں جن میں ان بہادر شخص یات پر لیکچرز دیے جائیں سیمینارز کروائے جائیں اور تقاریری مقابلے ہوں تاکہ دنیا بھر کو پتہ چلے کہ پاکستان کے اندر بہت سے بہادر ہیں جنہوں نے کس طرح زندگی بسر کی اور کس طرح اپ نے وطن کے لیے قربانیاں دی جزاک اللہ
بہت بہت شکریہ
محمد نذیر صاحب
آپ نے قیمتی وقت میں سے ہمیں بہت سی معلومات فراہم کی ۔۔۔۔۔

Recent Comments