ونیئر سکواش کے کھلاڑی حذیفہ ابراہیم کا بڑا کارنامہ، سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھا دی

جونیئر سکواش کے کھلاڑی حذیفہ ابراہیم کا بڑا کارنامہ، سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھا دی

پاکستان کے انٹرنیشنل جونیئر سکواش کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے بڑا کارنامہ کر دکھاتے ہوئے امریکہ میں منعقدہ ٹیکساس جونیئر گولڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حذیفہ ابراہیم نے انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ بھارتی کھلاڑی کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ حذیفہ نے بھارتی نثراد امریکی کھلاڑی رانا کےٹھا کر کو 1-3 سے شکست دے کر 23 واں انٹرنیشنل جونیئر سکواش ٹائٹل اپنے نام کر کے سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حذفیہ ابراہیم اس سے قبل بھی کارنامہ سرانجام دے چکے ہیںجنہوں نے جاپان میں منعقدہ جونیئر انٹرنیشنل سکواش ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں