پولیس تفتیش کے مطابق رشوت خوری اور ڈرگ مافیا میں ملوث پولیس اہلکار آپس میں پیغام رسانی کے لیے ٹیلیفون پر خفیہ کوڈ کی زبان استعمال کرتے تھے۔اس بات کا انکشاف نارویجن پولیس آفیسر نے کیا کہ ماہ فروری میں جیمز نے اس بات کا اقبال جرم کیا کہ پولیس نے تین سوکلو گرام حشیش برآمد کی۔تفتیش کرنے والوں نے یہ بھی بتایا کہ جینسن اور کا پیلن کے درمیان مختلف طرح کی رابطہ زبان استعمال کی جاتی تھی۔ان واقعات کو مختلف ادوار میں تقسیم کیاجا سکتا ہے جب چرس بھیجی گئی اور کا پیلن نے مال وصول کرنے کے لیے انتظار کیا ۔اس دوران دونوں کے درمیان ایس ایم ایس پر پیغامات کی ترسیل کوڈز کی زبان میں ہوتی رہی۔
NTB/UFN