ناروے کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کے لیے امدادی سامان کا جہاز

ماہ نومبر میں یونیسیف کے اشتراک سے ایک ہوائی جہاز میں شامی پناہ گزینوں کے لیے امدادی سامان بھیجا جائے گا۔اس میں دیگر امدادی اشیاء کے ساتھ بچوں کے پڑہنے لکھنے کا سامان بھی بھیجا جائے گا۔یہ ہوائی جہاز اردن کے کیپیٹل شہر امان کے ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گا جو کہ شامی پناہ گزینوں کے کمپ سے چند گھنٹے کے فاصلے پر ہے۔زاتاری کیمپ سن دو ہزار بارہ میں قائم کیا گیا تھا جب سن دو ہزار بارہ میں شامی پناہ گزین ملک میں سول جنگ کی وجہ سے آنا شروع ہوئے تھے۔اس جہاز میں دوائیں اوردیگر امدادی سامان بھیجا جائے گا۔
نارویجن امدادی تنظیم کے سی او بیورن شوس Bjorn Kjosنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے پارٹنر یونیسیف کے ساتھ مل کر شامی پناہ گزین بچوں کا مستقبل تعمیر کرنے کے لیے جدو جہد کرنا چہاتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ دوسری تنظیموں کو بھی ہمارا ساتھ دینے کی دعوت دیتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں