ناروے میں ایسی کمپنیاں ضو کہ تارکین وطن کو ملازمتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ حاصل کرتی ہیں کو علاقائی اور قومی سطح پر نامزد کیا جائے گا۔علاقائی سطح پر ایسی بہترین کمپنیوں یا اداروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ آٹھ ستمبر ہے جبکہ قومی سطح پر منتخب کی جانے والی بہترین کمپنی کا تعارف آئی ایم ڈی تنظیم ماہ جنوری میں پیش کرے گی۔
اگر آپ کو کام کی جگہ پر عزت اور وقار حاصل کرنا ہے آپ کو ایک کانامزدگی کا فارم جمع کرانا ہو گا۔ڈائیریکٹریٹ آف انٹیگریشن اور ڈائیورسٹی کے سربراہ بیڈٹ ہولن کا کہنا ہے کہ ہم اس مقصد کے لیے علاقائی اور قومی دونوں سطحوں پر جیتنے والے اداروں یا کمپنیوں کا انتخاب کریں گے۔
بینڈکٹ ہولن نے سن دو ہزار بائیس کی ایک تارکین وطن اورملازمتوں کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تنوع صرف ملازموں کے لیے ہی نہیں بلکہ کمپنیوں کے لیے بھی اہم ہے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تارکین وطن کی کمپنیاں انکی صلاحیتوں سے بہتر فائدہ اٹھا سکیں۔
تارکین وطن کی کمپنیوں کا ایوارڈ کیا ہے؟
اس ا یوارڈ کے پیچھے ڈائیریکٹریٹ اف انٹیگریشن اور ڈائیورسٹی کا ہاتھ ہے انکا مقصد تارکین وطن کے لیے کام کی جگہ کو بہترین بنانا اور انکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔