ناروے۔ Youth for refugees کی جانب سے مہاجرین کوناروے میں پناہ دینے کے حق میںrose ریلی کا اہتمام

rose4ros5ناروے۔ Youth for refugees کی جانب سے مہاجرین کوناروے میں پناہ دینے کے حق میںrose ریلی کا اہتمام
اوسلو(عقیل قادر)Youth for refugees نے مہاجرین اور خاص کر شامی مہاجرین اور پناہ گزینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے rose ریلی کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ گذشتہ سال بڑی تعداد میں شامی مہاجرین نے یورپ کا رُخ کیا تو یورپ اور ناروے میں تارکین وطن مخالف تنظیموں نے اس کو سیاسی ایشو بنایا جس کے نتیجے میں یورپ اور ناروے میں مہاجرین کے لیے سخت قوانین بنائے گئے۔ ناروے میں اس وقت دائیں بازو کی حکومت ہے اور اسکی سب سے بڑی اتحادی جماعت ” ایف آر پی” جو ایک تارکین وطن کی مخالف پارٹی ہے ” ایف آر پی” نے ناروے میں تارکین وطن کے حوالے سے یورپ بھر سے سخت ترین قوانین بھی بنا دیئے ہیں جن کو فوری طور پر لاگو کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے ” ایف آر پی” کی مقبولیت میں گذشتہ چند ماہ میں بے اضافہ ہوا ہے ۔حکومتی پالیسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے Youth for refugees نے مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے rose ریلی کا اہتمام کیا اور پارلیمنٹ ہاوئس کے سامنے حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مہاجرین کی آمد کو نہ روکا جائے ، مہاجرین کونہ واپس بھیجا جائے مزید یہ کہ انکے یورپ میں انکے داخلے پر پابندی نہ لگائیں۔ ریلی سے اوسلو کی خاتون میئر مارئینے بورگن Marianne Borgenاور ناروے کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایک ربڑ بوٹ بھی رکھی گئی جس کو مظاہرین نے گلابوں کے پھولوں سے بھرکر یکجہتی کا اظہار کیا۔ روز ریلی کا تمام کریڈٹ چار نارویجن لڑکیوںAndrea , Jenny , Kaja ، Ramiza کو جاتا ہے جنہوں نے مختلف

rose2تنظیموں کے ساتھ مل کر روز ریلی کا اہتمام کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں