اوسلو(پ ر) مرزا انور بیگ صدر اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی فریضہ حج ادا کر کے آج ناروے پہنچ گئے ہیں انکا استقبال اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران اور ممبران نے کیا اور انہیں اس مبارک سفر اور اہم مقدس فریضہ حج ادا کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ پاک اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے میں تمام حجاج کرام کے اس مبارک سفر کو اپنی بارگاہ اقدس میں مقبول فرمائے۔ استقبال کرنے والوں میں چوہدری مظہر حسین، اقبال اختر خان، چوہدری عجب، عاصم بیگ، علی اصرار، مرزا ذوالفقار اور دیگر شامل ہیں۔ سوسائٹی کے جنرل سیکریڑی عقیل قادر نے مرزا انور بیگ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حج اسلام کا ایک اہم رکن ہے اور اسکی فضیلت احادیث مبارکہ میں بہت زیادہ بیان کی گئی ہے اور حج کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ اس سے مسلمان گناہوں سے بالکل پاک اور صاف ہو جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو یہ سعادت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ سوسائٹی کے جن دیگر عہدیداروں نے مرزا انور بیگ کو سفر حج کی مبارکباد پیش کی ان میں چوہدری اسماعیل سرور، راجہ عاشق حسین، راجہ اسحاق خالد، ریاض احمد، علی اصغر شاہد، سید فواد علی شاہ، راجہ فیاض، عبدالحمید و دیگر شامل ہیں۔