اوسلو(عقیل قادر) چوہدری غلام سرور آف پنڈی سلطان پورنے گذشتہ دنوں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں انکے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز عقیل قادر نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور چوہدری غلام سرور نے تمام دوستوں کو خوش آمدید کہا اور مشاورتی اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ناروے میں رہتے ہوئے اپنے وطن پاکستان کی بہتری میں اپنا حصہ بھی ڈالیں اور اسکی تعمیری و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہیومین سروسز کی اولین ترجیح ضرورت مندوں اور مستحقین افراد کی مالی مدد کرنا شامل ہے۔ دوستوں کی مشاورت سے ہیومین سروسز کی ذمہ داری کے لیے چوہدری غلام سرور کوارڈینٹر، خالد کسانہ جنرل سیکریڑی ،متین خلجی نائب کوارڈینٹر، عنصر حسین ویب اینڈ کمیونیکشن منیجرمنتخب کیا گیا جبکہ چوہدری جاوید اقبال اور چوہدری شاہد منیر کو انتظامیہ ممبر کے طور پر لیا گیا۔اجلاس میں جن دیگر افراد نے شرکت کی ان میں آربیدر پارٹی کے متحرک نوجوان رہنما ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس، پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، چوہدری جاوید سرور، سید حسنین پیر شاہ، چوہدری احسن عزیز ، چوہدری اویس اسلم کسانہ، چوہدری نواز خان، چوہدری محسن اقبال دھنی، چوہدری یاسر مرالہ، چوہدری اسد منظور، چوہدری قاسم اور دیگر نے شرکت کی۔