اوسلو(عقیل قادر) اوسلو میں صوبائی الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی گرین پارٹی(انوائرمینٹ پارٹی) اوسلو میئر کے امیدوار شعیب سلطان 2007 میں اسلامک کونسل آف ناروے کے جنرل سیکریڑی تھے اس وقت انہوں نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جنس پرستی قرآن کی نظر میں گناہ کبیرہ ہے اب جب کے وہ ایک سیاسی پارٹی کے مضبوط امیدوار کے طور پرسامنے آئے ہیں تو ان سے ہم جنس پرستی کے حوالے سے مختلف جگہوں پر سوالات کئے گئے تو انہوں نے گذشتہ دنوں ناروے کی بڑی اخبار آفتن پوستن کو ہم جنس پرستی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ہم جنس پرستی گناہ نہیں ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں جس معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں وہاں پر ہر کسی کو آزادی کے ساتھ رہنے کی اجازت ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ انکی سوچ میں وسعت پیدا ہوئی ہے اور سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ 2007 میں آپ نے اسے کیوں گناہ کبیرہ قرار دیا تھا تو اسکا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس وقت کیونکہ میں اسلامک کونسل آف ناروے کا جنرل سیکریٹری تھا اور تمام مسلم تنظیموں کا اجتماعی فیصلہ تھا کہ ہم جنس پرستی قرآن کی نگاہ میں گناہ کبیرہ ہے اس لیے میں نے ان تنظیموں اور جماعتوں کا موقف پیش کیا تھا اپنی ذاتی رائے نہیں دی تھی۔