نارویجن نے کرائے کے جہاز حاصل کر لیے۔ ٹریڈ یونین کا اعتراض

نارویجن فضائی کمپنی نے یورپین روٹوں پر مسافروں کی آمد و رفت کے لیے نو جہاز کرائے پر حاصل کر لیے ہیں۔ تاکہ ہڑتال کا نقصان کم کیا جا سکے۔اس اقدام سے ہمیں مسافروں کو سہولت دینے کا موقع ملے گا۔یہ مسافر ہی ہیں جن کی وجہ سے ہماری کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔پائلٹوں کو ہڑتال کرتے وقت اس بارے میں بھی سوچنا چاہیے تھا۔یہ بات نارویجن فضائی کمپنی کے سی او Lasse Sandakerveien-Nielsen لاسے سانداکر وائن نیلسن نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے ایک بیان میں کہی۔
یونین ٹریڈ کے کرتا دھرتا نے جہاز کرائے پر حاصل کرنے کے اقدام پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ہڑتال اس اقدام سے نیا رخ اختیار کر سکتی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں