نارویجن ملکہ سونیا نے اپنے محل میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شام کی چائے پر مدعو کیا۔پارٹی کا موضوع تھا مقامی معاشرے میں مل جل کر رہنا ور کثیر ثقافت۔ان خواتین کا تعلق ایرتھریا،صومالیہ، گوئٹے مالا،پاکستان،اور افغانستان سے تھا۔یہ تمام خواتین اانٹیگریشن کے کئی پراجیکٹ س پر کام کر رہی ہیں۔
آپ لوگوں میں جو بات سب سے اہم ہے وہ یہ ہے کہ آپ مختلف ممالک سے آئی ہیں اور آپکو یہاں مختلف مسائل درپیش تھے۔اورمیں اس سلسے میں مزید جانا چاہتی ہوں۔یہ گفتگو ملکہ نے مہمان خواتین سے چائے کی میز پر کی ۔
پانچ خواتین نارویجن بارڈر گروپ سے مدعو تھیں۔یہ خواتین سبزیاں اور جڑی بوٹیاں اگانے کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔پانچ خواتین میرا سینٹر سے اور پانچ خواتین سیرو سیاحت کی کمپنی س مدعو کی گئی تھیں۔ان خواتین نے اپنے اپنے شعبے میں غیر معمولی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ان میں سے ہر پراجیکٹ کے بارے میں میز پر بات ہوئی۔
NTB/UFN