بین الاقوامی میڈیا کی اے یو ایف AUF سمر کیمپ اوتھویا Othoeya کے انعقاد میں غیر معمولی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یوتھ لیڈر نے غیر ملکی میڈیا کی کوریج کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس لیے صرف محدود تعداد کے مخصوص غیرملکی صحافیوں کوہی اس کی کوریج کی اجازت دی جائے گی۔
اس سلسلے میں اے یو ایف نے ہر ملک سے صرف ایک قومی میڈیا کے نمائندے کو سمر کیمپ میں آ کر کوریج کی اجازت دی ہے۔جو کہ جمعہ کے روز شروع ہو رہا ہے۔تا ہم کیمپ کی پریس کانفرنس میں تمام میڈیا کے نمائندوں کو آنے کی اجازت ہے ا س سلسلے میں الجزیرہ اوربی بی سی بدھ کے روز کیمپ میں جائیں گے۔
پریس آفیسر مارٹا Marta Hofsøy کے مطابق کچھ بڑے پریس ہائوسز جن میں پولش جرمن اور انگلش پریس شامل ہیں اس موقع پر اپنی نمائندگی کریں گے ۔یاد رہے کہ ناروے میں بائیس مئی کی دہشت گردی کے بعد یہ کمیپ پہلی بارمنعقد ہو رہا ہے۔
NTB/UFN