نارویجن حکومت کی جانب سے بیرون ملک موجود نارویجنوں‌کے لیے اکتیس مارچ تک واپسی کی ڈیڈ لائن

اس وقت بیرون ملک موجود نارویجنوں‌اور ان کے احباب نے بڑے پیمانے پر ناروے کی وزارت خارجہ سے انکی واپسی
کے لیے رابطے کیے ہیں- دفتر خارجہ کی ترجمان سیری سوینڈسن نے کہا کہ اس وقت ہم بیرون ملک شفٹوں‌میں‌کام کرنے والے ہمارے ملازمین کو دوران سفر مشکلات کا سامنا ہے تاہم ان کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کہی جائے گی- پچھلے ہفتے ایک ہزار افراد نے وزارت خارجہ سے رابطے کیے تاہم وزارت خارجہ کے پاس اس وقت بیرون ملک میں‌مقیم کل نارویجنوں‌کے اعدادو شمار موجود نہیں‌ہیں-
پچھلے ہفتے ایس اے ایس ائیر لائن نے مراکش اور اسپین میں‌پھنسے ہوئے نارویجنوں‌کے لیے اضافی پروازوں‌کا انتظام کیا-وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مسافران ائیر لائنز کی ویب سائٹ‌کے ذریعے فلائٹ‌کی روانگی ار واپسی کی معلومات لیں‌اور واپسیی کے لیے اپنی ٹکٹیں‌بک کروائیں-
اس وقت وزارت خارجہ بیرون ملک پھنسے ہوئے نارویجنوں‌کو واپس لانے کے لیے نارویجن ائیر لائنز سے رابطے اور مذاکرات میں‌مصروف ہے جن میں‌ایس اے ایس نارویجن اور ویڈروئے ائیر لاینز شامل ہیں‌یہ ائیر لائنز بیرون ملک پھنسے –
ہوئے نارویجنوں‌کو اکتیس مارچ تک واپس لے یں‌گ ።
اس سلسلے میں‌وزارت خارجہ نے عوام کے نام ایک پیغام میں‌کہا ہے کہ جو لوگ ناروے واپس نا چاہتے ہیں‌وہ اس سائٹ‌پر اپنا نام رجسٹر کر دیں
reiseregistrering.ኖ
تاکہ انہیں‌ پروازوں‌کی معلومات ملتی رہے اور نارویجن حکام کو بھی ان مسافروں‌کے بارے میں‌معلوم ہو-

اپنا تبصرہ لکھیں