بیشتر شمالی ممالک کے بینکوں میں پانامہ لیکس کے سلسلے میں تفتیش کی جائے گی لیکن ناروے کا قومی بینک نورڈیا کا نام اس لسٹ میں شامل نہیں۔۔
ڈی این بی کے کیمیونیکیشن مینیجرایون Even Westerve. نے نارویجن اخبار نارنگ لیو سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہم نے اپنے نیویارک کی بینک برانچ سے رابطہ کیا ہے جہاں سے اطلاع ملی ہے کہ اس بینک سے کوئی تفتیشی سوال جواب نہیں کیے گئے۔
جبکہ سویڈن کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کے چار بینک پانامہ لیکس کی تفتیشی لسٹ میں شامل ہیں۔سویڈش روزنامہ داگ بلادے کے مطابق نیو یارک میں موجود ان بینکوں کو پانامہ لیکس کی جانب سے نوٹس موصول ہوئے ہیں Nordea, Swedbank, Handelsbanken and SEB,۔ ان بینکوں کو دس دن کے اندر اندر جوابات دینے ہوں گے۔پانامہ پیپرز کے مطابق وکیل موساک Mossack Fonsecaان اداروں کو اپنے گوشوارے داخل کرانے کے لیے قانونی مدد فراہم کریں گے۔
NTB/UFN