ناروے کی چونتیس افراد ور پانچ کتوں پر مشتمل امدادی ٹیم کو آزر بائیجان کے کیپیٹل سٹی باکو میں چیکنگ کے لیے روک لیا گیا ہے۔یہ ٹیم ناروے سے کھٹمنڈو کے حالیہ زلزلہ میں امدادکی غرض سے روانہ ہوئی تھی۔
امدادی ٹیم کے ارکان آفت زدہ علاقے میں امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کی غرض سے لینڈکرنے کے لیے انتظارکررہی ہے۔امدادی ٹیم کے رابطہ رکن لائف گل اسٹائن ہوودا Leif Gullsteinhovda نے نارویجن خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتظاربہت پریشان کن ہے۔امدادی ٹیم سوموارکی صبح ساڑھے نو بجے کھٹمنڈو زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے روانہ ہوئی۔نو گھنٹے بعد پیغام مو صول ہوا کہ سب ٹھیک ہے مگرہم لوگ باکو میں پھنس گئے ہیںاور کلئیرنس کا انتظارکررہے ہیں جبکہ ٹیم کے اراکین امدادی کاروائیوں کے لیے بے چین ہیں۔
NTB/UFN