وزیر اعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں پراسرار بیماری نے سات زندگیاں نگل لیں۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق میانوالی میں ایک پراسرار بیماری نے سر اٹھالیا ہے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ اس بیماری میں مبتلا افراد کو ضلعی ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے جہاں ڈاکٹرز بیماری کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔
ہفتہ کے روز ضلعی ہسپتال میں ایک خاتون اسی پراسرار بیماری سے انتقال کرگئی جس کے بعد اس بیماری کی بھینٹ چڑھنے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے بیماری کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی کامیابی نہیں مل پائی ہے۔