”مودی سب سے بڑا شیطان ہے “ بھارت میں ’دسہرہ ‘کے موقع پر راون کے بجائے مودی کے پتلے کو آگ لگا دی گئی

”مودی سب سے بڑا شیطان ہے “ بھارت میں ’دسہرہ ‘کے موقع پر راون کے بجائے مودی کے پتلے کو آگ لگا دی گئی

بھارت کی ریاست پنجاب کے عوام نے مذہبی تہوار ’دسہرہ‘ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے جلادیے۔بھارتی پنجاب میں کسانوں نے اتوار کے روز روایتی تہوار ’دسہرہ‘ منایا، اس دن ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد ‘راون’ کے پتلے جلاتے ہیں۔ہندوو¿ں کا ماننا ہے کہ راون کو جلانے سے ان کے سارے گناہ بھی جل کر راکھ ہوجاتے ہیں اور وہ مصیبتوں سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔اتوار کے روز منائے جانے تہوار کی خاص بات یہ تھی کہ بھارتی پنجاب کے عوام نے راون کی بجائے نریندر مودی کے پتلے جلائے۔پنجاب کسان یونین نے ریاست کے مختلف شہروں بھٹنڈہ، ترن تارن، فیروز پور، امرتسر وغیرہ میں دسہرہ کے موقع پر مودی کے پتلے مفت تقسیم کیے تھے۔ کسان یونین کے عہدیداروں کاکہنا ہے کہ مودی بھارت کیلئے سب سے بڑا شیطان ہے اور دسہرہ کے موقع پر اس بڑے شیطان کو جلانے سے ملک میں سکون ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں اِس وقت کسانوں کے مظاہرے اپنے عروج پر ہیں اور کسان کئی روز سے مودی حکومت کے نافذ کردہ زراعت آرڈیننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں