waseemhyder
وسیم ساحل
کھلونے بنانے والی کمپنی Bandai نے حال ہی میں آئی فون کا ایک ایسا کیس متعارف کروایا ہے جو ڈیزائن کی تمام روایتی حدوں کو پھلانگ گیا ہے۔ مشہور کار ڈیلارین کی شکل میں بنایا گیا یہ کیس فون کو خراشوں اور ٹیڑھا ہونے سے محفوظ رکھے گا۔ اگرچہ اس کی شکل منفرد اور عجیب و غریب قسم کی ہے لیکن فون پر کال یا میسج آنے کی صورت میں اس کی روشنیاں صارف کو اطلاع دے دیتی ہیں اور کیس کے اندر سے ہی کی پیڈ کیمرہ اور ویڈیو کے فیچرز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔