منگل کے دن بھی نارویجن کی تقریباً تمام مقامی پروازیں کینسل

نارویجن فضائی کمپنی نے نہائیت افسوس کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز کمپنی کی فلائٹیں کینسل کرنے کی وجہ سے بیس ہزار مسافر متاثر ہوں گے۔سویڈن اور ناروے کی اکثر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ ڈنمارک کی کچھ پروازیں کینسل نہیں ہوئیں۔تمام اسکینڈینیوین کیپیٹل شہروں میں پروازیں کینسل ہیں۔لیکن یورپ امریکہ اور تھائی لینڈ کی پروازیں اس ہڑتال سے متاثر نہیں ہوں گی۔
وہ مسافر جنہوں نے اپنے فون نمبر رجسٹر کروائے ہیں نارویجن کمپنی میں انہیں تازہ صورتحال اور پروازوں کے شیڈول سے مطلع کر دیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے مسافروں سے استدعاء کی گئی ہے کہ وہ نارویجن کی ویب سائٹ کو وزٹ کرتے رہیں۔
اس کے علاوہ مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر فون کریں۔47 21 49 21 49.
NTB/UFN

2 تبصرے ”منگل کے دن بھی نارویجن کی تقریباً تمام مقامی پروازیں کینسل

    1. Ji Tanzeela Aap ki bat bilkul sahi hai ab to mojhai bhi iss company sai hamdardi ho gai hai. Pilots ko or organization ko khyal karna chahiyai k sasti company zyada tankhwahain kasai dai sakti hai???
      bohot non professional rwaya hai….is k bjaey amdan barhanai k naey projects bnaeyn.
      Shazia

اپنا تبصرہ لکھیں