روسی فوج کی ملازم ایک لڑکی کی خوبصورتی ہی اس کی دشمن بن گئی، اپنے حسن کی وجہ سے نوکری سے ہی ہاتھ دھونے پڑ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 32سالہ اینا خرامتسووا نامی یہ خاتون صدر ولادی میر پیوٹن کی محافظ فورس ’نیشنل گارڈ‘ میں ملازمت کرتی تھی۔وہ مقابلہ حسن بھی جیت چکی ہے، جس کی وجہ سے فوج میں اس کی ساتھی خواتین اس سے بہت حسد کرتی تھیں۔ جس پر اینا کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اینا نے گزشتہ دنوں دوران ڈیوٹی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ ڈس انفیکشن آپریشن میں شریک ہوتی ہے۔ میڈیا کے مطابق اینا کو یہ ویڈیو پوسٹ کرنے پر نوکری سے نکالا گیا تاہم اینا کا کہنا ہے کہ اسے ساتھی فوجی خواتین کے حسد کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا ہے۔ پہلے ہی خواتین فوجی میری خوبصورتی کی وجہ سے مجھ سے حسد کرتی تھیں لیکن جب سے میں نے مقابلہ حسن جیتا، ان کا حسد بڑھتا چلا گیا اور آج اس کی وجہ سے مجھے نوکری سے ہی نکال دیا گیا ہے۔