نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد،اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ موقع پر پہنچ گئی،مائن کو ناکارہ بنادیا گیا۔
روزنامہ پاکستان کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے نواحی گاؤں ھنجلی مہتاب پور کے قریب نالہ ڈیک سے 12پاونڈ وزنی وزنی اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوا،اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ موقع پر پہنچ گئی،بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے مائن قبضہ میں لیکر ناکارہ بنادیا،اکثر مقبوضہ کشمیر سے آنے والے نالہ ڈیک میں مائن بہہ کر پاکستانی علاقے میں آجاتے ہیں۔