معروف برطانوی اداکار ادریس البا نے فلسطین میں جاری درندگی اور خونریزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اس سے پہلے کہ مزید جانی نقصان ہو۔
تفصیلات کے مطابق معروف برطانوی اداکار ادریس البا نے ’انسٹاگرام‘ پر فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی دنیا کو معاملے میں مداخلت کرنے پر زور دیا ہے۔اداکارادریس البا نے لکھا کہ بہت ساری زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں ابھی ان میں سے کچھ تو ہمارے علم میں ہی نہیں ہیں، یہ وہ سفاکی اور خونریزی ہے جس نے انہیں تشویش کا اظہار کرنے پر مجبور کر دیا ہے، اسے روکنا ہوگا، اس سے پہلے کہ مزید جانی نقصان ہو، اس معاملے میں مداخلت کرنے کی ضرورت ہے‘۔اداکار نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے لکھاکہ ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کی طاقت تبدیلی لاسکتی ہے، امن کےلئے بات چیت ہونی چاہیے، فلسطین میں خونریزی کو بند کیا جائے۔