محکمہء امیگریشن نے چھ استقبالیہ سینٹر بندکر دیے
نارویجن محکمہء امیگریشن نے مختلف شہروں میں ایک سو پچاس افراد کی گنجائش والے چھ استقبالیہ سینٹر بند کر دیے ہیں۔یہ راؤنڈ ختم ہونے کے بعد بھی محکمہء امیگریشن کے پاس ملک بھر میں چالیس استقبالیہ سینٹر جبکہ ایک استقبالیہ سینٹر صوبہ اوسفولڈ میں موجود ہیں۔جس میں کل پانچ ہزار پانچ سو افراد کی گنجائش ہے۔
موسم سرماء دو ہزار پندرہ سے دو ہزار سولہ تک محکمہ کے پاس انتالیس ہزار گنجائش تک کے استقبالیہ سینٹر تھے۔اس سال ماہ جنوری تک ان استقبالیہ سینٹروں کا ستعمال آدھا رہ گیا تھا۔اس لیے کہ یہاں موجود ایک ہزار پانچ سو پناہ گزینوں کی درخواستیں رد کر دی گئی ہیں جبکہ دو ہزار کے لگ بھگ افراد اپنی درخواستوں کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ باقی لوگ میونسپلٹی میں اپنی رہائشوں کا انتظار کر رے ہیں۔
NTB/UFN