مجرم کا جیل کی رہائی سے انکار

ملزم کو نکالنے کے لیے پولیس کی مدد لینا پڑی۔۔
ہفتہ کے روز صبح ساڑھے گیارہ بجے اولرشمو جیل ullersmo prison روم ریک میں ایک ملزم کو جیل سے نکالنے کے لیے جیل کے عملے کو پولیس کی مدد لینا پڑی۔پولیس کے مطابق یہ تیس سالہ شخص بے گھر تھا اور اس کے پاس کسی ملک کے کاغذات نہیں تھے۔
یہ واقعہ اوسلو جیل کلوفتہ میں ہفتہ کے روز پیش آیا۔پولیس آفیسر نے نمائندہ اخبار داگ بلادے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رہائی کی خبر سن کر ملزم اداس ہو گیا اور جب اسے جیل سے نکالا جانے لگا تو وہ بہت خاموش تھا۔ اس نے پولیس سے درخواست کی کہ اسے جیل سے نہ نکالا جائے۔ جس پر پولیس کو اس کے ساتھ زبردستی کرنا پڑی تاہم اس نے پولیس سے یہ درخواست کی کہ وہ اس شرط پہ جیل سے نکلے گا اگر اسے دوبئی کی ائیر ٹکٹ فراہم کی جائے۔ مگر پولیس نے اسے جیل کی حدود سے کئی کلو میٹر دور رہنے کا حکم دے کر جیل سے نکال دیا۔
پولیس آفیسر نے بتایا کہ اس جیل میں صرف دو سو ارسٹھ جگہیں ہیں۔اس لیے اس قیدی کو یہاں رکھنا ممکن نہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں