ربیع الاول اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے۔
یہ مہینہ خاص برکتوں اور رحمتوں کا حامل ہے۔
کیونکہ اس مہینے میں سیدنا عالم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے۔ ہر مسلمان جانتا ہے۔ کہ 12 ربیع الاول کو خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت ہوئی اور اسی ماہ میں رسول اللہ نے مکہ مکرمہ سے مدینہ کی طرف ہجرت فرما کر اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی ۔اور اسی مہینے میں وصال فرمایا اب مدینہ طیبہ میں آرام فرما ہیں۔
اس مہینہ سے حاصل ہونے والے درس جن میں شکر گزاری شامل ہے۔ اللہ تعالی کا نبی پاک کی ولادت پر شکر ادا کریں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں۔ اور اپنی زندگی کو اس کے مطابق ڈھالیں۔ اخوت و بھائی چارہ میلاد النبی کے موقع پر مسلمانوں کو اتحاد اور اتفاق کی تعلیم ملتی ہے۔
ربیع الاول ہمیں یاد دلاتا ہے۔ کہ ہماری اصل کامیابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے میں ہے۔ اس مہینے میں نبی کی ولادت باعث رحمت ہے ۔جیسا قرآن مجید میں ارشاد ہے۔ ( وما ارسلناک الا رحمت اللعالمین )انبیاء 107.
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے اس دنیا میں توحید کی روشنی، انصاف ،اخوت، اورعدل کا پیغام عام ہوا ۔ اس ماہ میں عبادات، نوافل، ذکر درود شریف اور خیرات صدقات کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔اس مہینے میں صرف خوشی منانا ہی مقصد نہیں، بلکہ اصل مقصد یہ ہے۔ کہ ہم اپنی عملی زندگی کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق گزاریں

ربیع الاول بہت رحمت برکتوں کا مہینہ ہے میلاد مصطفی منانا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد اور ان کا استقبال کرتے ہیں اس کے ساتھ ہی صرف مسلمانوں کے لیے ربیع الاول کے مہینے کو منانا شامل نہیں بلکہ اس مہینے خاص مقصد سمجھنا چاہیے اور ہمیں حضرت مسلم کی سنت پر عمل کرنا چاہیے
ربیع الاول خاتم النبیین کی پیدائش کا مہینہ ہے ،یہ باعث بابرکت تب ہو سکتا ہے جب:
ہم اپنی زندگیوں کو سنت کے مطابق ڈھالیں گے-
گلی،محلوں کو جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجانا بدعت ہے – بدعات خاتمہ اس ماہ کا مقصد زندگی ہونا چاہیے ـ-
اسلام ہمیں سادگی اپنانے کی تلقین کرتا ہے،اپ نے بھی ہمیں سادگی اپنانے کا درس دیا ،اس لیے یہ جھنڈیاں لگانا ،چراغ جلانا،گھروں کو لائٹوں سے سجانے کی بجائے دوسروں کی مدد کریں ،سیلاب متاثرین کو سامان پہنچائیں ،اہل غزہ کی مدد کرکے اللّٰہ اور اسکے رسول کی خوشنودی حاصل کریں ـ-
قادیانی عقائد معاشرے میں عام ہوتے جا رہے ہیں ،اس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے بچوں میں سنت نبوی سے محبت پیدا کریں –
ان پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجیں تاکہ ہمارے لیے رحمت کے دروازے کھل جائیں ـ-
صدقہ،خیرات کریں ،نمازوں کی حفاظت کریں ،سادگی اپنائیں ،سچ بولیں،اچھا مشورہ دیں،سلام کو عام کریں ،دیانت داری کو اپنا مقصد زندگی بنائیں –
اسکے علاؤہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں – یہی اس مہینے کا مقصد ہے-