نارویجن ہیلتھ سیکٹر کی جانب سے اوسلو کے مضافات میں واقع کاؤنٹی کی تعمیراتی کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے۔حکومت نے یہ اعلان یا ہے ہ تعمیراتی کمپنیاں کام کے اوقات کار میں کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے میں قانون کی مکمل پابندی کریں۔اس سلسے میں لازمی ہے کہ ساٗٹ پہ کام کرنے والے کارکن اور مزدوروں کے لیے کام کے دوران دو میٹر کا فاصلہ رکھنا لازمی ہے۔
اسی طرح سامان کی سپلائی کے وقت بھی دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔
ایک نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اگر کام کے دوران دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہ ہو تو پھر فیس ماسک کا ستعمال لازمی ہے۔
وبائی مرض کی ڑوک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں چھ مای کی قید اور جرمانے کی سزاء۔
نئے قوانین میں یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تعمیراتی سائٹص پر صرف انتہائی ضروری کام کرنے والے افراد کو ہی جانے کی اجازت دی جائے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں چھ ماہ کی قید اور جرمانے کی سزاء بھی دی جا سکتی ہے۔لورن اسکوگ کاؤنٹی اس وقت وبائی امراض کے پھیلاؤ کے حوالے سے بیس حساس کاؤنٹیز میں شامل ہیجہاں حفاظتی اقدامات کی پابندیاں پچیس اپریل تک جاری رہیں گی۔