ایک ہزار پانچ سو سے زائد افراد کے غلط علاج کرنے کی وجہ سے نارویجن ہسپتالوں کو ایک عرب کرائون کا ہر جانہ متاثرہ افراد کو ادا کرنا پڑا۔جبکہ مریضوں کے علاج اور تحفظ کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے اس مد میں کبھی بھی مریضوں اور ان کے لواحقین کو اتنی خطیر رقم ادا نہیں کرنا پڑی۔
مریضوں کے تحفظ کی تنظیم NPEکو پچھلے سال یعنی سن 2013 کی نسبت تین فیصدذیادہ کیسز ملے ۔اس طرح سال دو ہزار چودہ میں کل 5217 کیس دائر کیے گئے۔یہ اضافہ پرائیویٹ سیکٹر میں مریضوں کے غلط علاج معالجے کی وجہ سے ہوا۔
NTB/UFN