امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے یورپی ممالک پر30دن کےلئے سفری پابندی کااعلان کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کوروناکی وجہ سے یورپ سے امریکاآنے والے غیرملکیوں پر30روزکےلئے پابندی عائد کردی گئی،یورپی ممالک پر امریکہ کا سفر کرنے سے متعلق پابندیوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے،امریکااوربرطانیہ کے درمیان پروازیں جاری رہیں گی،امریکامیں کوروناوائرس کابیج یورپ سفرکرنے والوں نے بویا،یورپی یونین نے کوروناسے نمٹنے کےلئے فوری اقدامات نہیں کئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں عوامی اجتماعات پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے ہیں،کوروناوائرس سے بچاوَ کے اقدامات پر اتحادیوں سے مشاورت کررہے ہیں،صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر کورونا کے خلاف لڑنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ دیگر ممالک کے لیے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کردی ہیں۔