شی مسجد میں محفل میلاد

شی مسجد میں محفل میلاد

شی مسلم کلچر مسجد میں اتورا کے روز میلاد اور سیرت نبوی پر درس کا ہتمام تھا۔میلاد میں شی کے علاوہ موس اور آشم سے بھی مختلف فیملیز نے شرکت کی۔میلاد میں درود وسلام اور نعت خوانی کے بعد مولانا محمد عامر نے مسجد کی تعمیر اور بچوں کی تربیت کے موضوع پر گفتگو کی اور اسلام کی روشنی میں بیان دیا۔ان کے علاوہ دوسرے شرکاء اور عالم اور اسکالروں نے بھی ان موضوعات پر معلومات دی اور عملی طریقے بتائے۔کہ کس طرح اس معاشرے میں رہ کر اپنے بچوں کو اچھا مسلمان بنایا جائے۔انہوں نے نبی کریم کے اسوہء حسنیٰ پر سیر حاصل اور دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے اور بچوں کے دلوں میں اللہ اور اس کے رسول کی محبت کو جگہ دینی چاہیے۔جناب مولانا محمد عامر نے مسجد میں اردو اور عربی تدریس کے پروگرام کے بارے میں بھی حاضرین کو بتایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں