شوہر پر اعتمادکا نیا ریکارڈ قائم‎

waseem hyder

وسیم ساحل

 بھارت میں ایک بازی گر جوڑہ ایک ایسا کرتب دکھا رہا ہے جسے دیکھنے والے لرز جاتے ہیں ۔ٹی وی رئیلٹی شو ©©”world’s most talented”کیلئے فلمائے گئے یہ مناطر ساری دنیا میں حیرت اور دہشت کا باعث بن رہے ہیں جس میںایک خاتون کو زمین پر لٹا کر اس کی گردن پر ناریل رکھا جاتا ہے اور پھر ایک مرد تیز دھار تلوار کا وار کرکے ناریل کو دوٹکڑوں میں کاٹ دیتا ہے۔شو کے میزبان ڈیوڈ برائن کہتے ہیں کہ انہوں نے ایسا دل دہلا دینے والا کرتب پہلی دفعہ دیکھا ہے ۔

یہ بے خوف جوڑا بھر مارمبااور اس کا شوہر بالا شنکر بداتی ہے اور وہ کئی سال سے بھارت کی سڑکوںپر یہ شو پیش کرتے چلے آرہے ہیں ۔بھرما کہتی ہیں کہ تیز دھار تلوار کا آپ کی گردن سے صرف چند ملی میٹر کے فاصلے پر آکر رکنایقینا خطرناک ہے لیکن انہیں اپنے شوہر کی مہارت پر اس قدر یقین ہے کہ وہ بے فکر ہو کہ اپنی گردن پر ناریل رکھ کر لیٹ جاتی ہیں ۔یہ جوڑا جسم کے دیگر حصوں پر ناریل رکھ کر اسے تلوار سے کاٹنے کا مظاہرہ بھی کرتا ہے اور اپنی بے جگری یا بے وقوفی کی وجہ سے پورے بھارت بلکہ اب پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں