شاہی جوڑا طلباء کی کارکردگی سے متاثر

دورے کے دوسرے روز شاہی جوڑے نے آکرش ہاؤس کاؤنٹی کے ایک نرسری اسکول کا دورہ کیا۔جہاں نرسری اسکول کے بچوں بروں اور نو جوان طلباء نے مل کر ایک پراجیکٹ پر کام کیا۔شاہی جوڑے نے ان کی کاوشوں کو سراہا ۔وہاں ہائی اسکول کے طلباء نے بچوں کے لیے کھیلنے کے ذرائع کے نام سے ایک پروگرام پر کام کیا۔اس کام سے بچوں کے اسکول کا مستقبل مزید روشن ہونے کا ماکن ہے۔
شاہی جوڑے کو ایک اسکول کی اعلیٰ کار کردگی کی اطلاع ملی ۔انہیں بتایا گیا کہ نانے استاد میونسپلٹی میں ہائی اسکول کے کچھ طلباء جو تعلیم مکمل نہیں کرک سے وہ مقامی طور پر بزنس میں مصروف ہیں۔اس بزنس کی آفر مقامی کمیونٹی کی جانب سے دی گئی۔
یہ ایک منفرد اسکول ہے۔شاہی جوڑے نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں ہائی اسکول سے فارغ ہونے والے طلباء کی تعداد کافی ذیادہ ہے۔
اس کے بعد انہوں نے مقامی فرنیچر کی پرانی فیکٹری کا دورہ کیا اور بدھ کے روز ان کا یہ دورہ اختتام پذیر ہوا۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں