Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/d/7/4/urdufalak.net/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سٹاک ہوم میں نماز عید الفطر

سٹاک ہوم(عارف کسانہ) شیستا ریکٹ ہال سٹاک ہوم میں نماز عید الفطر کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور وہاں خواتین اور بچوں کے لے بھی نماز ادا کرنے کی سہولت ہوگی۔مورخہ 8 اگست جمعرات کو ساڑھے آٹھ بجے نماز عیدکی امامت مولانا محمد مسلم کرائیں گے۔ یہ تفصیلات بتاتے ہوئے جامع مسجد عائشہ سٹاک ہوم کی انتظامی کمیٹی کے صدر چوہدری محمد اخلاق نے سٹاک ہوم میں مقیم تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہل خانہ کو بھی نماز عید کے لیے ساتھ لائیںالبتہ وہاں وضو کا انتظام نہیں اس لیے باوضو تشریف لائیں اور ساتھ اپنا جائے نماز بھی لے کر آئیں۔ انہوں نے شرکاء سے یہ گذارش بھی کی کہ گاڑیوں پر آنے والے احباب ریکٹ ہال کی پارکنگ استعمال نہ کریں بلکہ شیستا سینٹر کی پارکنگ میں اپنی گاڑی کھڑی کریں۔ چوہدری محمد اخلاق نماز عید کے بعد اپنی رہائش گاہ پر ضیافت دیں گے جس میںشرکت کے لیے دعوت عام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں