سویڈن کے راجہ حیدر شکوہ کی ملالہ حملہ پر مذمت

 

سویڈن کے صدر راجہ حیدر شکوہ نے ملالہ یوسف زئی پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

سٹاک ہوم(عارف کسانہنامہ نگار)  پاکستانسکا فریننگ بوتشرکا ، سویڈن کے صدر راجہ حیدر شکوہ نے ملالہ یوسف زئی پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اُس مخصوس ذہنیت کی وجہ سے ہے جس نے پاکستان کو جہنم بنا رکھا ہے۔ یہ حملہ صرف ایک بہادر بچی پر نہیں بلکہ ملکی سلامتی پر ہے اور اس سے شمالی وزیرستان پر حملے کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا ہم ملالہ یوسف زئی کو بہادری کو سلام کرتے ہیں اور اُس کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا گو ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں