ناروے میں یوم آزادی کے سلسلے میں مارکیٹیں اور فوڈ اسٹورز چار روز تک بند رہیں گے ۔جس کی وجہ سے نارویجنوں کی اکثریت سویڈش مارکیٹ واقع سوینے سند کا رخ کرتی ہے۔سویڈش مارکیٹ کے مینیجر نے نارویجن اخبار آفتن پوستن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سویڈش مارکیٹوں میں عموماً ویک اینڈ پر نارویجنوں کا رش بڑھ جاتا ہے ۔کیونکہ یہ لوگ یہاں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں اور خوب شاپنگ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ اس ویک اینڈ پر ہر روز پینتیس ہزار کے قریب نارویجن گاہکوں کی آمد مارکیٹ میں متوقع ہے۔تاہم مستقبل کی پیشنگوئی ہمیشہ مشکل ہوتی ہے۔
NTB/UFN