سوموار کے روز رنگ ساکر Ringsaker میں ایک سو سات سال پہلے پیدا ہونے والے شخص تھور بیورن Torbj248rn 216verb248 کی سالگرہ ہے۔تھور بیورن اولڈہاؤس میں رہتے ہیں اور لوگوں سے گفتگو کرنا پنسد کرتے ہیں تا ہم انہیں بہت شور پسند نہیں۔انکی سماعت کمزورہے اور انہیں تصاویر بنوانا بھی پسند نہیں ۔تھور بیورن لوم میں پیدا ہوئے وہ وہاں نو برس تک رہے اس کے بعد کئی برس تک Eiriksvea ایرکس ویا کے علاقے Br248ttum میں رہائش اختیار کی یہاں وہ کئی دہائیوں تک اسکول پیدل جاتے تھے جو کہ چار اعشاریہ پانچ کلومیٹر کے فاصلے پہ تھا۔تھور بیورن نے شادی نہیں کی ۔ساری زندگی انہوں ے کھیتی باڑی کی۔
ان کے پاس اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کہ انکی عمر اتنی طویل کیسے ہوئی مگر وہ سو سال کی عمر تک روزانہ ایک کلومیٹر پیدل چلا کرتے تھے۔جب وہ رنگ ساکر اولڈ ہاوم میں منتقل ہوئے تب بھی ہر روز اخبار لینے خود جایا کرتے تھے۔
NTB/UFN