محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے شادی ہالز،سینما اور بیوٹی پارلرزکو مکمل بند کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جو 17 مئی تک نافذ العمل ہوگا۔
کورونا ایس او پیز سے متعلق جار ی کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، مزارات، بیوٹی پارلرز ،تھیم پارکس، امیوزمنٹ پارکس اور سینما مکمل بند رہیں گے۔ شام 6 بجے سے صبح سحری تک تمام کاروبار بند رہیں گے اور کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک رہیں گے۔
واضح رہے کہ جمعہ اور اتوار کو صوبے میں تمام کاروبار اور شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے۔