سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ناظم العمو جناب نعیم صابر کے اعزاز میں اعشائیہ

سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ناظم العمو جناب  نعیم صابر کے اعزاز میں اعشائیہ

نامہ نگار اّحسان شیخ اوسلو

 


بارہ اکتوبر بروز جمعہ محفل ریسٹورنٹ اوسلو میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ناظم العمور جناب نعیم صابر کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔وہ سفارت کانہ پاکستان اوسلو میں اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کے بعد اگلے ہفتے کوپن ہیگن میں نئی ذمہ داریں بحیثیت فسٹ سکرٹری سنبھالیں گے۔اس تقریب میں مختلف سیاسی، سماجی،دینی،فلاحی تنظیموں کے نمائندگان  کے علاوہ دیگر  معززین اوسلو نے بھی نے شرکت کی۔آج کی تقریب کے میزبان سفیر پاکستان جناب سید اشتیاق حسین اندرابی تھے۔اپنے مختصر خطاب میں جناب اشتیاق حسین نے اپنی اور شرکاء محفل کی جانب سے جناب نعیم صابر کو پروموشن پر مباکباد دی۔انہوں نے اپنے ملے جلے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے خان صاحب کی سفارت خانے میں انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ باصلاحیت اور ذمہ دارانہ شخصیت کے حامل فرد ہیں۔انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہائیت احسن طریقے سے سر انجام دیں۔انہوں نے جناب نعیم صاحب کی قابلیت کو بنیاد بناتے ہوئے انہیں ان کے روشن مستقبل کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ وہ وابھی نوجوان ہیں اور ان کا مستقبل نہائیت تابندہ ہو گا۔

سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے ناظم العمو جناب نعیم صابر کے اعزاز میں اعشائیہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں