سسر داماد کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں سزاء

ایک شخص اور اس کے داماد کو روما کے لوگوں کی اسمگلنگ کے الزام میں سزاء سنائی گئی ہے۔اس کیس کے متاثرین میں دو عورتیں اور چھ مردشامل ہیں۔پچاس سالہ شخص اور اس کا داماد یونانی افراد کو ملازمت کا جھانسہ دے کر ناروے لایا۔مگر یہاں لا کر انہیں بھیک مانگنے پر مجبور کیا۔ مقامی اخبار کے مطابق سن دو ہزار تیرہ میں یہاں لائے جانے والے یونانی افراد کو ملازمت کے بجائے بھیک مانگنی پڑی اور انکار کی صورت میں تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کیس کے مرکزی مجرم کو کل ڈھائی سال کی قید سنائی گئی۔جبکہ مجر م کو ہر متاثرہ شخص کو چالیس ہزار کرائون کا ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔اس کے پچیس سالہ داماد کو دس ماہ کی سزاء سنائی گئی ہے جو کہ وہ پہلے ہی حوالات میں تفتیش کے دوران مکمل کر چکا ہے۔عدالت میں ان دونوں میں سے کسی نے بھی اعتراف جرم نہیں کیا۔جبکہ عدالت میں ان کے وکیل صفائی نے انہیں بری کرنے کی اپیل کی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں