سام سنگ نے اپنا سب سے ”سستا“ 5G سمارٹ فون گلیکسی اے 42 متعارف کرادیا ہے جو جلد ہی صارفین کیلئے مارکیٹ میں فراہم کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے ’لائف ان سٹاپ ایبل‘ ورچوئل ایونٹ کے دوران اس فون کو متعارف کرایا اور اسے اب تک کا سب سے سستا 5 جی فون قرار دیا ، فون کی تصاویر اور چند تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں اور یہ جلد ہی صارفین کیلئے دستیاب ہو گا۔
گلیکسی اے 42 فائیو جی میں 6.6 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے پینل کے ریزولوشن کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا تاہم اے 41 میں 1080 پی اسکرین ریزولوشن تھا تو نئے فون میں بھی اتنا تو ہوگا، جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب کیا گیا ہے، فون کے فرنٹ پر سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔
اسی طرح بیک پر 4 کیمرے دیئے گئے یں مگر ان کے بارے میں بھی تفصیلات کمپنی کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں۔ اس کی قیمت بھی ابھی بتائی نہیں گئی مگر یہ واضح ہے کہ گلیکسی اے 42 فائیو جی اس وقت سام سنگ کا سب سے سستا 5 جی فون ہوگا۔
اس وقت جنوبی کورین کمپنی کا سب سے سستا فائیو جی فون گلیکسی اے 51 ہے مگر اے 40 سیریز اے 50 کی ڈٰیوائسز کے مقابلے میں سستی ہے۔ کمپنی کے مطابق اے 42 فائیو جی کے بارے میں تمام تر تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں جاری کی جائیں گی۔