زندگی میں ڈائری کی اہمیت

[12:51, 3.4.2026] Guul Bahar Bano:
انسان اپنی زندگی میں بے شمار تجربات، خیالات اور احساسات سے گزرتا ہے۔

کبھی خوشی کے لمحات ہوتے ہیں۔

تو کبھی پریشانی اور الجھن کے دن ،
ان تمام باتوں کو ہم یاد نہیں رکھ پاتے، انسان کی زندگی میں جتنا وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ اسی تیزی سے انسان کی زندگی میں مصروفیات بھی بڑھتی جا رہی ہیں ۔
ہم اپنی زندگیوں میں اتنے مصروف ہو چکے ہیں۔ کہ ہمیں زیادہ تر چیزیں یاد نہیں رہتی ،وہ کام جو ہمیں کرنے ہوتے ہیں وہ اکثر دماغ سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔ کچھ پلان ہوتے ہیں ۔جو ہم اپنی زندگیوں میں پرفارم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ یاد رکھنے کے لیے ہمیں ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسے ذاتی دوست کہا جاتا ہے۔ یا ایک ایسی خاموش دوست جو آپ کے ساتھ رہتی ہے ۔میں بات کر رہی ہوں۔” ڈائری” کی یہ لفظ آپ سب نے عام طور پر سنا ہوا ہے۔ مگر اسی ڈائری کی بہت زیادہ اہمیت اور افادیت مانی جاتی ہے۔ اگر اس کی تعریف کی جائے تو……..

” ڈائری” ایک ذاتی نوٹ بک ہوتی ہے

جس میں انسان اپنے روزمرہ کے واقعات، خیالات، جذبات ،احساسات اپنے پلان لکھتا ہے ۔یہ انسان کی وہ ذاتی دوست ہوتی ہے جہاں وہ دل کی باتیں محفوظ کرتا ہے ۔۔۔
[13:00, 3.4.2026] Guul Bahar Bano: اس کی اہمیت کی اور افادیت کی بات کی جائے تو ڈائری جہاں تک لکھنے کی عادت ہے۔ اس کا انسان کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ یہ انسان کو منظم بناتی ہے۔ جب ہم اپنے روزانہ کے کام اور منصوبے لکھتے ہیں۔ تو ہمیں یہ احساس ہوتا ہے۔ کہ ہمارا وقت کہاں خرچ ہو رہا ہے۔ اور ہم اسے کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔ اسی طرح ہماری روزمرہ کی زندگی میں دیکھا جائے، تو طلبہ کے لیے ڈائری ایک نہایت مفید ذریعہ ہے ۔وہ اس میں اپنے سبق ہوم ورک اور اہم نکات لکھ کر اپنی پڑھائی کو آسان اور موثر بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سارا سال لکھے گئے اہم نکات جو ڈائری میں درج ہوتے ہیں۔ وہ امتحانات میں بھی موثر ثابت ہوتے ہیں۔ کام کے دوران بھی ڈائری کی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔اگر آپ اسکول میں کام کرتے ہیں۔ تو اپ کو طلباء سے متعلق ان کے سلیبس سے متعلق ان کی کارکردگی اور دیگر سکول کے کاموں کے لیے ڈائری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح آپ اگر دفتر میں کام کرتے ہیں۔ وہاں بھی آپ کو چیزوں کی یاد دہانی کے لیے ڈائری کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ ہسپتال میں کام کرتے ہیں ۔چاہے بینک میں آپ کو تمام کاموں کی فہرست کے لیے ڈائری کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ اگر ایک ملازم یا پیشہ ور شخص اگر اپنے روزانہ کے کام اہداف اور کامیابیوں کو لکھتا رہے۔تو وہ نہ صرف اپنی کارکردگی کا جائزہ لے سکتا ہے ۔بلکہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر بہتری بھی لا سکتا ہے۔ اسی طرح ڈائری رہنما کی حیثیت اختیار کر دیتی ہے ۔جو انسان کو درست سمت دکھاتی ہے۔ ڈائری صرف کام اور تعلیم تک محدود نہیں بلکہ یہ روزمرہ انسان کی زندگی میں بھی کام آتی ہے ۔اگر آپ گھریلو خاتون ہیں ۔تو آپ اپنے پاس ڈائری رکھیں جس میں آپ اپنی روز مرہ کے معاملات کو لکھیں،آپ نے جو جو کام کرنے ہیں۔ وہ لکھیں اس کے علاوہ آپ نے جو لین دین کرنا ہے۔ اس کو لکھیں ایک تو آپ کو ساری چیزیں یاد رہیں گی ،دوسرا آپ مصروف بھی رہیں گی ۔اور آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کی شخصیت کیسی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ڈائری انسان کے جذبات کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ جب انسان اپنے دل کی باتیں کاغذ پر لکھتا ہے ۔تو اسے ذہنی سکون ملتا ہے۔ یہ ایسا ذریعہ ہو سکتا ہے۔ جس سے انسان اپنی خوشی، دکھ اور امید دکھ بغیر کسی خوف کے کر سکتا ہے۔ اس طرح ڈائری انسان کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر ہم تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے۔ کہ بہت سارے عظیم لوگوں نے اپنی زندگی کی اہم نکات کو ڈائری میں محفوظ کر لیا، ان کی ڈائریاں آج ہمارے لیے علم اور رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے ۔کہ ڈائری نہ صرف ذاتی بلکہ اجتماعی اہمیت رکھتی ہے۔ آپ اپنے ارد گرد دیکھیں تو کامیاب لوگوں کی عادت ہوتی ہے، کہ وہ ڈائری لکھتے ہیں۔ میں نے خود اپنی زندگی میں بہت سارے لوگوں کو ڈائری لکھتے دیکھا ہے آخر میں یہ کہنا چاہوں گی کہ ڈائری خاموش دوست کی مانند ہے ۔جو ہر وقت ہمارے ساتھ رہتی ہے۔ ہمیں سمجھتی ہے۔ اور ہمیں بہتر انسان بنانے میں مدد دیتی ہے۔
اگر ہم اس عادت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں ،تو نہ صرف اپنی یادوں کو محفوظ کر سکتے ہیں ۔بلکہ زندگی کو اور بھی زیادہ منظم، پرسکون اور کامیاب بنا سکتے ہیں ۔آخر میں قارین سے التماس ہے۔ بتائیں کہ کیا آپ ڈائری لکھتے ہیں؟ کیا آپ کی بھی کوئی ذاتی اور خاموش دوست ہے؟ اور کس حد تک آپ ڈائری لکھنے کی اہمیت اور افادیت کو مانتے ہیں۔

زندگی میں ڈائری کی اہمیت“ ایک تبصرہ

  1. ڈائری کی اہمیت سے انکار بے وقوفی ہے۔ وقت چاہے کتنا گزر جائے ،سائنس چاہے کتنی ترقی کر لے،ڈائری ہر زمانے میں ناگزیر رہے گی۔ یہ انسان کی بہترین ساتھی تھی،بہترین ساتھی رہے گی۔ ڈائری ہمارے رازوں کا خزانہ ہے۔ یہ وہ منظم راستہ ہے جسمیں ہم اپنے مقاصد تدریج کے ساتھ لکھ کر درست وقت میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں ہم اپنے دکھ سکھ لکھ سکتے ہیں۔ اس میں دل باتیں لکھ کر دل کا بوجھ ہلکا کرسکتے ہیں۔ زمانے چاہے کتنا بدل جائے اسک اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں