نواں کوٹ کے علاقے میں 25سالہ شخص نے بیوی کی ناراضگی سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلا کیمیکل پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کو اطلاع کر دی ۔ بتایا گیا ہے نواں کوٹ کے علاقہ سوڈیوال میں بہاولپور کے رہائشی نذیر احمد کے بیٹے محمد عمیر کی (ن) نامی خاتون سے کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی جو چند روز قبل ناراض ہو کر والدین کے گھر چکی گئی گزشتہ روز محمد عمیر اسے منانے کیلئے سسرال گیا تو بیوی نے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر محمد عمیر نے زہریلا کیمیکل پی لیا۔ حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔