روسی ا ور چینی ادارے نارویجن افرادکے اکاؤنٹ ہیک کرنے میں ملوث

نارویجن سیکورٹی (PST). کے سربراہ نے مقامی نارویجن اخبار آفتن پوستن کو ایک بیان میں بتایا کہ روسی اور چینی کمپنیوں کے اراکین سوشل میڈیا پر نارویجن افراد سے رابطہ اور انکے اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوششوں میں ملوث پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی چھوٹی موٹی وارادات نہیں بلکہ بہت بڑے اور منظم طریقے سے بڑے پیمانے پر یہ کاروائی کی جا رہی ہے۔جس کے ٹھوس ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔یہ بات سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے چئیر مین اولا بیورنسن نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ یہ کوششیں نارویجن اسٹیٹ کے حاس اداروں کے ملازمین کی معلومات تک رسائی کے لیے کی گئیں۔
آئی سی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناروے میں روسی اور چینی ایجنسیاں بہت متحرک ہیں ۔تا ہم دوسرے ممالک کی ایجنسیاں بھی یہاں اسی کام پر معمور ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جہاں ان ٹیلیجنس اینجسیوں کے اراکین سے معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطے کیے گئے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں