ہمیں روزانہ کتنا پانی پینا چاہیے؟ اس حوالے سے ایک طویل بحث جاری ہے اور اب ایک آسٹریلوی ماہر نے لوگوں کو روزانہ 2سے 3لیٹر پانی پینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سڈنی کی رہائشی ڈاکٹر ڈیشا فیلڈر نامی اس ماہر کا کہنا ہے کہ ”دو سے تین لیٹر روزانہ پانی پینے سے ہمارے گردے ہائیڈریٹ رہتے ہیں، ہمارا نظام انہضام اور مقصد کی صحت بہتر ہوتی ہے، جلد تروتازہ رہتی ہے اور ہمیں تھکاوٹ نہیں ہوتی۔“
ڈاکٹر ڈیشا کا کہنا ہے کہ ”ہم چائے اور کافی وغیرہ پینے کی وجہ سے بہت سارے پانی کا نقصان کرتے ہیں۔ اگر ہم روزانہ کم از کم 2لیٹر پانی پئیں تو اس سے ہمارے جسم سے زہریلے مادے خارج ہونے میں بھی مدد ملتی ہے جو ہماری صحت کے لیے کئی پہلوﺅں سے انتہائی فائدہ مند ہے۔ روزانہ کم از کم دو لیٹر پانی پینے سے دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ ہمارا دماغ بھی طاقتور ہوتا ہے اورکام پر توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ “