مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے رمضان سے قبل نئے سٹیکرز متعارف کروادیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ نئے سٹیکرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروادیے گئے ہیں۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو واٹس ایپ سٹور سے یہ سٹیکر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوں گے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ ان دنوں مختلف نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کررہی ہے، اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین وائس میسجز کی پلے بیک سپیڈ کو تبدیل کرسکیں گے۔