رائن ائیر کی فلائٹ میں بم دھماکہ کی دھمکی

رائن ائیر فلائٹ میں بم کی موجودگی کی دھمکی کے بعد ایک اکیاون سالہ برطانوی مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔
گذشتہ روز جمعہ کی شام لندن سے اوسلو آنے والی رائن ائیر جہاز کی پرواز میں حکام کو دوران پرواز کاغذ کے ایک پرزہ پر یہ لکھا ہوا پیغام ملا کہ جہاز میں بم ہے۔اس واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ائیر ٹریفک کنٹرول پولیس کو دی گئی۔جس کے بعد ہوائی جہاز کو اوسلو کے گارڈیمون ائیر پورٹ کے بیرونی ھصہ میں اتار کر ایک سو چوبیس مسافروں اور عملہ کے چھ افراد کو فوری طور پر ہوائی جہاز سے نکال کر جہاز کی تلاشی لی گئی لیکن بم برآمد نہ ہو سکا۔
ڈیوٹی پر موجود وکیل قاسم بھٹی نے روزنامہ وی جی کو اطلاع دی کہ ہوائی جہاز میں بم نہ ملنے پر پولیس نے اسکی تلاش ختم کر دی ہے جبکہ پولیس نے اسکا تعلق اس دھمکی سے جوڑا جو اسی ہفتے کی ابتداء میں بھی ملی تھی۔اس دھمکی میں بھی ایک کاغذ کے پرزہ پر جہاز میں بم کی موجودگی کی دھمکی تحریر تھی۔یہ دھمکی کراکوا سے ڈبلن جانے والی فلائٹ میں ملی تھی۔جس کے نتیجے میں جہاز کو فوری طور پر لندن کے اسٹینسٹیڈ ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا تھا۔
پولیس یہ معلوم نہیں کر سکی کہ اکیاون سالہ مشکوک مسافر جہاز میں تنہا سفر کر رہاتھا یا کسی گروپ کے ساتھ تھ۔ا
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں