دکاندار وہ ہے، جو دکاندار بننے کے ساتھ ساتھ گاہک بھی بن جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو صرف بیچنے والا نہ ہو بلکہ اسی کے ساتھ وہ خریدنے والا بھی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ اپنے آپ کو بھی جانے اور اس کے ساتھ اپنی دکان پر آنے والے متوقع خریدار کو بھی
دکاندار اور گاہک دونوں بالکل الگ الگ نوعیت کے انسان ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دکاندار کا ذہن پیسے کے رخ پر چلتا ہے۔ اور گاہک کا ذہن سامان کے رخ پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دکاندار کی نظر گاہک کی جیب پر ہوتی ہے۔
اور گاہک کی نظر دکاندار کے سامان پر،
مگر جو دکاندار صرف اتنا جانتا ہو کہ اس کو گاہ کی جیب سے پیسہ نکالنا ہے۔ وہ کبھی بڑا دکاندار نہیں بن سکتا ۔۔۔۔
کامیاب دکاندار وہ ہے ،
جو گاہک کو ایک کتاب کی طرح پڑھے۔ ۔۔۔۔۔
جو گاہک کی ضرورت کو اپنی ضرورت بنائے، جو گاہک کے دل کی دھڑکن کو اپنے سینے میں محسوس کرنے لگے۔۔۔۔۔۔۔۔
جو یہ جانے کی گاہک اس سے کیا چاہتا ہے؟ جو یہ جانے کی گاہک خود اپنی چاہت کے اعتبار سے کس چیز سے مطمئن ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک دکاندار وہ ہے جو سڑک پر دکان کھول کر بیٹھ جائے جو گاہک آئے تو نرخ نامہ دیکھ کر اس کو دام بتائے گاہک اگر سامان طلب کرے تو سامان دے دے۔۔۔۔۔

Recent Comments