کئی برسوں کی انتھک جدو دجہد کے بعد نارویجن سمندر کی تہہ میں نم گیس کمپریسر بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔یہ گیس کمپریسر شمالی سمندر کی تہہ میں نصب کی گیا ہے۔یہ کمپریسر نارویجن گلف ایکس کے مقام پر نصب کیا گیا ہے۔اسٹیٹ آئل کی رپورٹ کے مطابق یہ کمپریسر ماہ جون کے اختتام پر کامیابی سے نصب کیا گیا تھا۔پروجیکٹ مینیجر Bjørn Birkeland بیورن برک لینڈ کے مطابق اس کی تنصیب کامیابی سے ہو گئی ہے اوراب اسے اس سال کیآخر میں متعلقہ شعبہ کے حوالے کیا جائے گا۔
اس منصوبے کے سربراہ اسٹائنر کا کہنا ہے کہ یہ ایجاد سمندر کے اندر کام کرنے والی فیکٹریوں کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔اس کی آزمائش ابھی باقی ہے لیکن یہ منصوبہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو رہا ہے۔اس کمپریسر کی مدد سے پائپ لائنوں سے ذیادہ سے ذیادہ تیل نکالا جا سکے گا۔جبکہ سمندر کی تہہ میںپہلے سے نصب پائپ لائنوں کے ساتھ نصب کر کے بھی اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
یہ کمپریسر جدید ٹیکنالوجی کا نمونہ ہے اسکا نہ صرف وزن بہت کم ہے بلکہ اس کے استعمال کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔اسٹیٹ آئل کمپنی اس وقت اپنی حصہ دار کمپنیوں کے ساتھ دو مقامات پر اس کمپریسر کی تنصیب کر رہی ہے۔جبکہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل کی سمندری تہہ میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے پزل گیم کے گم شدہ ٹکڑوں کی بازیابی کی مانند ثابت ہو گی۔
NTB/UFN